شوبل پرندہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Shoebill-5

شوبل ایک بہت بڑا اور لمبا پرندہ ہے جو گگن بھیڑ اور بگلا کی نسل سے تعلق رکھنتے ہوئے کہلا جاتا ہے

مسکن[ترمیم]

یہ پرندہ صاف پانی کی دلدلوں اور کھاڑیوں میں رہتا ہے۔ شوبل سوڈان، یوگینڈا ، کانگو، روانڈا، تنزانیہ، کینیا، وسطی جمہوری افریقا، بوٹسوانا اور کیمرون میں پایا جاتا ہے۔

جسمانی پیمائشیں[ترمیم]

شوبل کی جسمانی اونچائی 50 انچ تاہم کچھ اقسام میں 60 انچ تک بھی ہوتی ہے۔ چونچ سے دم تک کی لمبائی 55 انچ اور پروں کا پھیلاؤ 7 فٹ تک ہو سکتا ہے۔

خوراک[ترمیم]

شوبل ایک گوشت خور پرندہ ہے اس کی خوراک میں مختلف اقسام کی مچھلیاں بالخصوص کیٹ فش، مونیٹر چھپکلی، مینڈک، روڈنٹ چوہے، ننھے کچھوے، مگر مچھ کے بچے، آبی پرندوں کے چوزے اور کچھ شوبل افریقی ہرن کے بچے کھاتے بھی پائے گئے۔

عمل تولید[ترمیم]

شوبل اپنا گھونسلا دلدلی گھاس سے بناتا ہے۔ مادہ شوبل ایک سیزن میں 1 سے 3 انڈے دیتی ہے جن سے 30 دن میں چوزے نکلتے ہیں۔

دلچسپ حقائق[ترمیم]

شوبل کی عمر 35 سال تک ہوتی ہے۔ یہ رات کو شکار پے نکلتا ہے۔ یہ پرندہ گھروں میں بھی پالا جاتا ہے اور انسان سے جلد مانوس ہوجاتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]