شوتوکان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search


شوتوکان کراٹے کی ایک قسم ہے۔ شوتوکان اپنے دفاع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ہیں۔ اس کے اصول جشن فناکوشی اور اس کے بیٹے یوشیتاکا نے جاپان میں بنائے۔

  • شوتوکان کا درست تلفظ شواو تواو کان ہے اور اس کی جاپانی تین کانجی پر مشتمل ہے 松涛館۔ اس کا اردو مفہوم، بیت موج صنوبر، بنتا ہے اور اس حرف کے جزیات کی تفصیل یوں ہے
    • شواو (松) کو ماتسو بھی کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب صنوبر کا درخت ہے
    • تواو (涛) کو نامی بھی کہا جاتا ہے، آج کل یہ کانجی کم استعمال ہوتا ہے اور اس کا مطلب موج ہے
    • کان (館) تاتے بھی کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب جگہ، مقام، مکان اور عمارت کا ہوتا ہے

شوتوکان جاپان کے علاوہ امریکہ، بھارت، پاکستان، جرمنی اور کئی اور ممالک میں بہت مقبول ہے۔

شوتوکان میں ہر شخص کی مہارت کے لحاظ سے مختلف اعزازی پٹیاں (Belts) ہوتی ہیں۔ امریکا فناکوشی اور کراٹے کے طرز پر صرف سفید، بھوری اور سیاہ پٹیاں ہوتی ہیں۔ لیکن پاکستان اور اکثر ممالک میں سفید، پیلی، جامنی، مالٹائ، سرخ، سبز، بھوری اور سیاہ پٹیاں استعمال کی جاتی ہے۔