شیخ قلندر بخش جرات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شیخ قلندر بخش جرات
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1748  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
دہلی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1809 (60–61 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لکھنؤ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ مصنف،  شاعر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

جرات اردو شاعر تھے جن کا اصلی نام یحٰیی امان تھا۔ والد حافظ امان دہلی کے باشندے تھے۔ سلسلہ خاندان رائے امان سے ملتا ہے۔ جو محمد شاہ کے زمانے میں شاہی دربان تھے۔ ولادتدہلی میں ہوئی۔ صغرسنی ہی میں فیض آباد چلے گئے۔ جعفر علی حیرت سے کلام پر اصلاح لیتے تھے۔ علم نجوم اور موسیقی میں مہارت حاصل تھی۔ ستار خوب بجاتے تھے۔ پہلے حافظ رحمت خاں کے لڑکے نواب محبت خاں کی رفافت میں رہے۔ پھر 1800ء میںلکھنؤ آئے اور شہزادہ سلیمان شکوہ کے دربار سے وابستہ ہو گئے۔ چیچک یا کسی حادثے سے نابینا ہو گئے۔ لکھنؤ میں فوت ہوئے۔ معاملہ بندی کے اور رکیک اور گرے ہوئے جذبات کی شاعری کے لیے خصوصی شہرت حاصل کی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نابینا نہیں تھے۔ صرف عورتوں کی محفلوں میں شرکت کرنے کے لیے خود کو نابینا بنا لیا۔ لیکن آخری عمر میں سچ مچ نابینا ہو گئے۔

کچھ اشارہ جو کیا ہم نے ملاقات کے وقت
ٹال کر کہنے لگے دن ہے ابھی رات کے وقت

حوالہ جات[ترمیم]