شیخ نوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیخ احمد علی نوری ایک کثیر الجہات مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیت ہونے کے علاوہ شعلہ بیان مقرر، ماہر استاد، شاعر ،جامعۃالنجف سکردو  کے نائب مدیرنیز مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری سیاسیات ہیں۔ نومبر 2021  میں وہ جی بی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

شیخ احمد علی نوری گول کے محلہ نورپور کے میر واعظ ،سماجی و مذہبی شخصیت اخوند محمد نوری کے فرزند ہیں۔آپ  کے بارے میں بلتستان کے مایہ ناز ادیب و شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی (مرحوم)سہ ماہی جریدہ موجِ ِادب میں لکھتے ہیں : حجۃ الاسلام جناب شیخ احمد علی نوری ایک مستند عالم دین، اعلیٰ پائے کے معلم ،علمی و ادبی رموز سے آگاہ قلم کار، فنِ شعر و سخن کے نکتہ دان شاعر، اچھے خطیب ، انتظامی صلاحیتوں سے مالامال نوجوان دانشور، عصری شعور اور معاشرتی ضرورتوں کا ادراک رکھنے والے دردمند انسان، منجھے ہوئے نقاد اور مدرسہ جامعۃالنجف کے بانی ووائس پرنسپل ہیں۔

وہ عربی ،فارسی ،اردو اور بلتی زبان و ادب کا گہرامطالعہ و ذوق رکھتے ہیں۔ دینی ،معاشرتی ،علمی ،سیاسی اور ادبی حلقوں میں ان کی مساعی جمیلہ قابلِ قدر و لائق ستائش ہیں۔علاقائی ،ملکی اور عالمی سیاست پر آپ کی گہری نظر ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. برگشت باد / میرویس موج.۔ University of Arizona Libraries۔ 1990