شیدا چینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ڈاکٹر
یونگ وانگ لیو
پیدائش کولکاتا
1931
وفات 2015
جمشیدپور
آخری آرام گاہ بیلدیہ مسیحی قبرستان، نارتھن ٹاؤن
قلمی نام شیدا چینی
زبان اردو
قومیت بھارتی
نسل چینی
شہریت بھارتی
تعلیم دندان سازی
اصناف نظم،غزل

شیدا چینی (1931-2015) چینی نژاد اردو شاعر یونگ وانگ لیو کا تخلص تھا۔ وہ پیشے سے دندان ساز تھے مگر اردو شاعری کا بڑا ذوق رکھتے تھے۔[1][2]

ابتدائی حالات زندگی[ترمیم]

شیدا کی پیدائش ایک غریب چینی نژاد خاندان میں 1931 کولکاتا شہر(اس زمانے میں کلکتہ) میں ہوئ تھی۔ تلاش روزگار میں ان کے والدین جمشیدپور آ گئے۔ شدید غریبی کی وجہ سے لوئ کا داخلہ ایک اردو میڈیم اسکول میں کیا گیا۔[1]

شاعری کا آغاز[ترمیم]

1946 میں ڈھاکہ جاری ہونے والے اردو رسالے ندا میں شیدا پہلی نظم شائع کی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل شاعری کرتے گئے اور کئی مشاعروں میں بھی حصہ لیتے رہے۔[1]

1962 کی جنگ میں چین کی مخالفت[ترمیم]

نسلاً چینی ہونے کے باوجود شیدا نے مزدور آواز کے عنوان سے ایک نظم لکھ کر 1962 کی بھارت-چین جنگ میں چین کے کردار کی مخالفت کی تھی۔[1]

مجموعہ کلام[ترمیم]

شیدا نے اپنے مجموعہ کلام کو لکیروں کی صدا کے عنوان سے شائع کیا تھا۔[2]

اعزازات[ترمیم]

شیدا کو اپنے کلام کے لیے فراق گورکھپوری ایوارڈ اور انجمن ترقی اردو کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔[2]

عملی زندگی[ترمیم]

عملی زندگی میں شیدا ڈاکٹر یونگ وانگ لیو کے نام سے ایک مشہور دندان ساز تھے۔[1]

انتقال[ترمیم]

شیدا کا نتقال 7 مارچ 2015 کو ہو گیا۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

خارجی روابط[ترمیم]