شیو سر جھیل
Appearance
13500 فٹ کی بلندی پر واقع نیلم رنگ جھیل جہاں پریاں گلوں کی شکل میں لہراتی ہیں اور مست خرام ہواوں کی مانند اٹھکھیلیاں کرتی ہیں. .
شفاف پانی کی یہ جھیل شیو (اندھی ،بلائنڈ ) ، سر (جھیل ،لیک ) کہلاتی ہے وجہ تسمیہ کچھ یوں ہے کہ اس میں شامل ہونے والے چشمے تو نظر آتے ہیں لیکن اس کا نکاس نامعلوم ہے ..غالبا اس کی شکل ایک کنول کیف کی مانند ہے لہذا اس کے پانی کا اخراج اس کی تہ سے ہوتا ہے. . دنیا کی چھت پر واقع یہ جھیل دنیا کے تاج دیوسائی میں جڑا کوہ نور ہیرا ہے. .. اس کا حسن ، سفر کی صعوبت اور خوف کو بھلا دیتا ہے۔ جیسے نومولودکو گود میں لیتے ہی ماں دردزہ کو فراموش کر دیتی ہے.. [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تحریر و تصویر ڈاکٹر رابعہ خرم درانی