صارف:Ahmed Nisar/ویکی مانیا 2015

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکی مانیا 2015 میں احمد نثار کی شرکت۔ ویکی مانیا 2015 میں شرکت کے لیے تقریباً 109 ویکی میڈینس کو سکالرشپ دیگئی۔ ان کے علاوہ ویکی میڈیا فاؤنڈیشن، ممالک کے چاپٹرس اور دیگر مدعو شدہ احباب شامل رہے۔

میرا سفر (سفر نامہ)[ترمیم]

13 جولائی کی شام شہر پونے سے روانگی شام سات بجے کی فلائٹ سے، دہلی پہنچے رات 20۔9 بجے۔ 14 جولائی کی صبح 20۔3 بجے کی کے۔یل۔یم۔ فلائٹ سے نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم (مقامی وقت) 15۔8 بجے پہنچے۔ مسافت 30۔8 گھنٹے کی تھی۔ پھر دوپہر 30۔2 بجے کے۔یل۔یم۔ فلائٹ سے میکسیکو شہر روانہ ہوئے۔ شام 30۔7 بجے (مقامی وقت) پہنچے۔ مسافت 30۔10 گھنٹے سفر کی رہی۔

رات میں ہلٹن ہوٹل میکسیکو شہر میں مقام کئے۔

ویکی مانیا 2015 کا لائحہ عمل[ترمیم]

لائحہ عمل ویکی مانیا 2015 شہر میکسیکومیں منعقدہ اجلاس کا لائحہ عمل ۔ پانچ دن کا ۔

  • 15 جولائی تا 19 جولائی ویکی مانیا 2015 کے اجلاس کا انعقاد۔
  • 15 اور 16 جولائی کو ہیک ایتھان پروگرام رہا، جو کہ بہت ہی تکنیکی پروگرام رہا

شرکت[ترمیم]

అహ్మద్ నిసార్ (Ahmed Nisar)

اردو اور تیلگو

یہ میرا پہلا ویکی مانیا پروگرام ہے

محاصل[ترمیم]

انگریزی ویکی پر رپورٹ۔

  • روسماری رین سے ملاقات۔ ان کا خاص پروگرام ہے ٹیل از یوور سٹوری (Tell us your story) رین نے میرا انٹرویو لیا، جس کے فوٹوگراف وکٹر نے لی۔
  • کیتھرین ماہر (آئرلینڈ کی خاتون) جو کمیونی کیشن کمیٹی کی سربراہ ہیں جسے کام کام بھی کہا جاتا ہے۔ ان سے بہت دیر تک ملاقات اور گفت و شنید ہوئی۔ وہ اردو ویکی سے کافی متاثر ہوئیں۔ اور مجھے کام کام (کمیونی کیشن کمیٹی) کا رکن بنایا، اور بعد میں مجھے مئیلنگ لسٹ کا بھی ممبر بنایا جس کے لیے شکر گذار ہوں۔
  • جیک اورلوویٹز، لیڈ، دی ویکی پیڈیا لائبراری۔ ان سے اچھی گفتگو ہوئی۔ بھارت کے آل انڈیا ریڈیو کے البمس کو ویکی پر اپلوڈ کرنے کے پروجیکٹس پر بات ہوئی۔ جس کے لیے میری بات چیت آل انڈیا ریڈیو کے ایکسٹرنل ڈیویژن کے ڈائریکٹر سے بات ہوچکی تھی۔ انہوں نے مان لیا کہ اس پروجیکٹ کو انڈیویوجول اینگیج مینٹ گرانٹس کے تحت کام کر سکتے ہیں، اس لیے ایک اچھا پروجیکٹ بنائیے، ہم تعاون کریں گے۔ ساتھ ساتھ میں نے اپنا ایک پروجیکٹ جو تیلگو ویکی پر بنانے کے لیے آئی۔ای۔جی۔ پر درخواست بھی دی تھی، جس کا عنوان تھا اسلام ان آندھرا پردیش۔ اس پراجیکٹ کو بھی آئندہ شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ جس کو اصف برطوف نے بھی تائید کی۔
  • کانٹینٹ ایتھون میں شریک ہوکر، ماہرین سے ملاقات کی۔ ہندی سے اردو میں ترجمہ کرتے وقت کچھ دشواریاں پیش آئیں، جنہیں ماہرین تک لے جایا گیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اس بَگ کو ٹھیک کیا جائے گا۔ اس دوران ہندی سے اردو میں ایک مضمون ترجمہ کیا جو سروے پلی رادھا کرشنن تھا۔ / Translation athon
  • ڈاکٹر زیکو وین ڈجیک اور سارا مورٹسیل جو کہ ویکی میڈیا برائے اطفال پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ان سے طویل گفتگو ہوئی، اور کچھ اہم پروجیکٹس پر کام کرنے کی بات بھی ہوئی۔

مراسم[ترمیم]

WMF سٹاف

  • ایلی ینگ (Ellie Young)۔
  • لین راسبیری (Lane Rassberry)
  • نیک ولسن (Nick Wilson, Community Liaison)
  • موشئیرا الامروی (Moushira Elamrawy, Community Liaison)
  • راچیل ڈیسیربو (Rachel diCerbo, Community engagement)
  • جیمس الگزانڈر (James Alexander, Legal and Community Advocacy)
  • کیتھرین لاو (Katherine Love, Senior Program Officer)
  • پیٹریک ایرلی (Patrick Earley, Coordinator, The Wikipedia Library)
  • اصف برطوف (Asaf Bartov, Head of Grants and Global South Relationships)
  • جو سودرلینڈ (Joe Sutherland)

دیگر ویکی میڈینس کے ساتھ مراسم[ترمیم]

  • امیر اہرونی ( Amir Ahroni, Content translation)
  • محسن شیخ (Mohsen Sk, Iran)
  • اوساما خالد (Osama Khalid, Algeria)
  • عطا (Ata, Ukrain)

ان اجلاس میں شرکت کے دوران چند اہم تصاویر جن کو اردو ویکی صارفین سے شیئر کرنا چاہوں گا[ترمیم]