صارف:Azam1292/تختہ مشق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

''''کتب خانہ جامعہ نظامیہ کی قدیم فارسی مطبوعات '''' کتب خانہ جامعہ نظامیہ کا ہندوستان کے اعلی کتب خانوں میں شمار ہوتا ہے ، اور اس کتب خانہ کی اہمیت اس بات سے معلوم ہوتی ہے ، دور آصفیہ سے یہ کتب خانہ اہل علم کے پاس مرکز ی کتب خانہ کا مقام رکھتا ہے ، کیونکہ بانی جامعہ نظامیہ کے دور سے ہی اس کتب خانہ میں کتا بوں کا خزانہ جمع ہونے لگا، اور خود بانی ؒجامعہ نظامیہ اور اہل علم حضرات نے اپنے ذاتی کتب خانہ کو اس میں ضم کیا اسی وجہ سے اسکے مطبوعات اکثر اس دورکے نادر مطبوعات میں شمار ہو نے لگے ، اور بعض مطبوعات تو ایسے ہے کہ جنہیں ناچاہتے ہو ئے بھی نادر کہنے پڑھتاہیں ۔ اس کتب خانہ میںفارسی کی مطبوعات کا ایک کثیر ذخیرہ موجود ہے ، جس میں فارسی کی مختلف فنون کے کتب محفوظ ہیں ، جس میں تفسیرِ فارسی ، اصول تفسیرِفارسی ، تجوید ، حدیث ،اصول ِحدیث ، سیرت النبی ﷺ ، اور فقہ ،فرائض ، عقائد وکلام ، تصوف واخلاق ، تذکرہ وسیر ، تاریخ ، ادب نثر فارسی ، ادب نظم فارسی ، صرف ونحو فارسی ، لغت فارسی ، طب فارسی ، حکمت وفلسفہ ، ریاضی ، وظائف وادعیہ فارسی ، منطق ، بلاغت وعروض فارسی ، جغرافیہ ، جنر ل سائنس اور مختلف مجلات ورسالہ موجود ہیں ۔ فارسی تفاسیر میں قابل ذکر۔ (۱) تفسیر ِحسینی (۲) تفسیر عزیزی (۳) تفسیر بحر موائج (۴) خود آموز ترجمان قرآن (۵) الکلام الاعلی فی تفسیر سورۃ الاعلی جیسی مایہ ناز تصانیف موجود ہے ،

اور علم حدیث میںجوکتب موجودہیںان میںسے چند یہ ہے۔
	(۱)	تیسر القار ی شرح صحیح البخاری 			مطبع

(۲) الشعۃ اللمعات شر ح مشکواۃ (۳) ترجمہ مشکواۃ شریف

	(۴)	مصفیٰ مسوی شر ح مؤطا 				وغیرہ موجودہیں ۔
اصول حدیث میں(۱) بستان المحدثین ،(۲) منھج الوصول الی اصطلاح احادیث رسول وغیرہ موجودہیں۔ 
 اور اسی طر ح سیرت النبی  ﷺ  میں

(۱) مدارج النبوۃ (۲) معارج النبوۃ فی مدارج النبوۃ (۳) شواھد النبوۃ (۴) جذب القلوب الی دیار المحبوب ( ۵) سبتان رحمت (۶) سرور المخزون ، اور اسی طر ح علم فقہ میں جوکتب ہیں۔ (۱) ھدایہ حامل المتن بدایہ (۲) زاد المعاد (۳) دلیل الطالب علی ارجح المطالب (۴) شر ح فارسی محتصر القدوری (۵) غایۃ الشعور الحج المبرور (۶) فقہ التہذیب (۷) احکام شرب الدخان فی رسالۃ تبیان ، وغیرہ موجوہ ہیں۔ اور اسی طرح عقائدوکلا م میں ۔ (۱) ازالۃ العین عن بصارۃ العین (۲) ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء (۳) نزھۃ اثنا عشریۃ (۴) انوار احمدیہ ہدایۃ مجددیۃ (۵) دبستان المذاہب (۶) کلمۃ الحق ، (۷) تکمیل الایمان (۸) کلام حقانی در قول محبو ب سبحانی (۹) دفاع الوساوس الخنا س (۱۰) فوائد غیاثیہ (۱۱) لطائف قاسمیہ (۱۲) معیار المذہب (۱۳) مجموعہ حسن العقیدۃ ، تحفۃ الموحدین،

اور حضر ت با نی جامعہ نظامیہ کی کتاب ’’انوار التمجید فی ادلۃ التوحید ‘‘ وغیرہ کتب کا مرکز ہے ، 
 اور کتب خانہ جامعہ نظامیہ میں فارسی کی جملہ مطبوعات { ۱۹۶۳  }موجود ہیں ، اور ان میں ہند وبیرون ہند کا وافر ذخیرہ موجودہے ، جس سے عامۃ المسلمین بالخصوص اہل علم وفہم ومحبان فارسی کامرکز فکر ہے۔

٭٭٭٭٭