مندرجات کا رخ کریں

صوبہ ارجیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صوبہ ارجیر (البانوی: Gjirokastër، ترکی: Ergir Vilayeti ) البانیہ کا ایک صوبہ ہے۔ اس کا صدر مقام ارجیر ہے۔ اس کے اضلاع میں ارجیر، پرمت، تپلنہ شامل ہیں۔ 2006ء میں آبادی کا تخمینہ 1,03,406 تھا۔ صوبہ کا رقبہ 2883 مربع کلومیٹر ہے۔ کثافتِ آبادی 36 فی مربع کلومیٹر ہے۔ بیشتر آبادی البانوی لوگوں کی ہے مگر کچھ تعداد یونانی نسل کے لوگوں کی بھی ملتی ہے۔ اس صوبے میں یونانی اور البانوی نسل کے افراد کے درمیان کشمکش جاری رہتی ہے۔ شمال میں بیرات، مشرق میں کورچہ، مغرب میں ولورہ اور شمال مغرب میں فیر کے صوبے واقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

[ترمیم]