صوفیہ بیدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو شاعرہ

ولادت[ترمیم]

اصل نام صوفیہ صنم قلمی نام اور تخلص صوفیہ بیدار پیدائش 25 دسمبر 1964ء کو سیالکوٹ میں عبد اللہ ادیب کے گھر ہوئی ،

تصانیف[ترمیم]

  • خاموشیاں (شعری مجموعہ)
  • تاراج (شعری مجموعہ)
  • ست گر (کالموں کا مجموعہ)
  • رنگریز (افسانے)

ادبی تعارف[ترمیم]

صوفیہ بیدار صاحبہ اردو اور پنجابی کی نامور پاکستانی ادیبہ، شاعرہ، کالم نگار،صحافی اور بیوروکریٹ ہیں۔ ان کی تحریروں میں ملکی و معاشی اور معاشرتی مسائل کو بہترین پیرائے میں بیان کیا جاتا ہے۔ وہ ملکی اور بیرون ملک ادبی تقاریب اور مشاعروں میں خصوصی طور پر بلائے جاتے ہیں۔ قارئین اخبارات میں چھپنے والے ان کے کالمز ہزاروں کی تعداد میں بڑے شوق اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتے اور متاثر ہوتے ہیں۔ صوفیہ بیدار کی اردو اور پنجابی شاعری بہت عمدہ اور خوب صورت ہوتی ہے ۔ وہ ایک افسر اعلی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض پوری دیانتداری کے ساتھ سر انجام دیتی ہیں وہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔ [1]

کالم نگاری[ترمیم]

کالم نگار صوفیہ بیدار صوفیہ بیدار روزنامہ خبریں میں برسوں کالم " امروز " لکھتی رہیں ان کے والد سید عبد اللہ ادیب روزنامہ خبریں کے جنرل منیجر تھے جبکہ ان کے شوہر بیدار بخت بٹ روزنامہ جنگ اور بہنوئی سید ارشاد عارف روزنامہ 92 کے ایڈیٹر ہیں صوفیہ بیدار پنجاب آرٹ کونسل اور فیصل آباد آرٹ کونسل کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تحریر و تعارف : آغا نیاز مگسی
  2. ۔ 24۔ ستمبر 2023 ء تحریر : میم سین بٹ