مندرجات کا رخ کریں

طب رئوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(طب پھیپھڑی سے رجوع مکرر)

طب رِئَوی کو طب ریوی (تلفظ: riawi / ری اوی) بھی لکھا جاتا ہے اور اسے انگریزی میں pulmonology کہتے ہیں۔ طب باطنی (internal medicine) سے تعلق رکھنے والی اس طب کی شاخ کو اختصاصات طب میں شمار کیا جاتا ہے اور اس میں پھیپھڑوں اور تنفسی سبیل (respiratory tract) کے امراض اور ان کے معالجات کو زیر مطالعہ کیا جاتا ہے۔ بعض ممالک میں اس کو طب سینہ (chest medicine) اور طب تنفس (respiratory medicine) کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اوپر مذکور، طب سینہ سے متعلق ایک بات یہ اہم ہے کہ گویا بعض ممالک میں یہ اصطلاح طب رئوی کے متبادل استعمال میں دیکھنے میں آتی ہے مگر اس کو عام طور پر اختصاصات طب میں شمار نہیں کیا جاتا بلکہ یہ عمومی طور پر سینے کے پھیپھڑی و غیر پھیپھڑی دونوں اقسام کی معالجات سے زیادہ نزدیک ہوتی ہے، جبکہ بعض اداروں اور ممالک میں اسے اختصاص طب کا درجہ بھی دیا جاتا ہے۔