طرز ظاہری
Appearance
طرز ظاہری : انگریزی میں Phenotype فینوٹائپ کہا جاتا ہے۔ کسی جاندار کے ظاہری طور پر نظر آنے والے اشکال یا اس کی حیاتیاتی نوعیت جس کی بنیاد پر اُس جاندار کی حیاتی ساخت اور ارتقا، حیاتی اور کیمیائی خواص، سلوک، کردار وغیرہ کا اظہار ہوتا ہے۔ 1978 میں رچرڈ ڈاکنس [1] نے پھر، 1982 میں دوبارہ اس بات کی تجویز پیش کی جو جانداروں کے کردار کو پیش کرتا ہے، جیسے کہ چڑیا کا گھونسلا۔ یعنی چڑیا اپنے فطری کردار کو گھونسلا بنا کر اپنی طرز کا اظہار کرتی ہے۔ یہ طرز اظہار، ماحولیات کا ایک اہم جز ہے جو وارثیات پر مبنی ہے۔