مندرجات کا رخ کریں

طے شدہ روز آنہ خوراک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میتھائل فینی ڈیٹ کی ملینوں میں طے شدہ روز آنہ خوراک کے تحت اقوام متحدہ کی اخذ کردہ معلومات

طے شدہ روز آنہ خوراک (انگریزی: Defined daily dose)، جسے مختصرًا انگریزی زبان کی اصطلاح کی مناسبت سے ڈی ڈی ڈی بھی کہا جاتا ہے، ایک شماریاتی پیمانہ کہ کسی طبی ڈرگ کی کھپت ہونا چاہیے۔ اسے عالمی ادارہ صحت کے مشارکتی مرکز برائے ڈرگ شماریاتی طریقۂ کار (Collaborating Centre for Drug Statistics Methodology) طے کرتا ہے۔

طبی ادویات، جنہیں ڈرگوں کے طور کہا جاتا ہے، قیمت، اکائیوں کی تعداد، نسخوں کی تعداد یا ڈرگوں کی موجود مقدار کی مناسبت سے بیان کیے جاتے ہیں۔ تاہم یہ زاویے علاقہ جات ممالک کے در میان کافی بدلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ڈرگوں کی کھپت کا تقابل عالمی سطح مشکل ہو گیا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک پیمائش کی تکنیکی اصطلاح وضع کی گئی ہے، جسے طے شدہ روز آنہ خوراک کہا گیا ہے۔ اپنی تعریف کی مناسبت سے یہ اصطلاح اصل طبی علامات کے پیش نظر بالغوں میں ایک مفروضہ اوسط منظم خوراک ہے جو اس ڈرگ کی یومیہ دی جاتی ہے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]