عارضی ملازمت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عارضی ملازمت (انگریزی: Temporary work) ایک ایسی ملازمت کے صورت حال کا نام ہے جس میں کام کرنے کی سہولت کسی مقررہ وقت تک ہے محدود ہے جو ملازمت دہندہ ادارہ طے کرتا ہے۔ اس کے لیے ادارہ اپنی ضرورتوں اور زیر تکمیل منصوبہ جات کو پیش نظر رکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔ عارضی ملازمت کو کئی دیگر ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جیسے کہ "برسر معاہدہ"، "موسمی"، "محدود وقتی"، "وقتیہ"، "آؤٹ سورسنگ"، فری لانس اور کبھی کبھار انگریزی زبان کے لفظ ٹیمپوریری کو مخفف کر کے "ٹیمپس" کہا جاتا ہے۔ کچھ معاملوں میں عارضی، اعلٰی صلاحیتی پیشہ ور لوگ (خصوصًا سفید کالر ملازم کے زمرے جیسے کہ انسانی وسائل، تحقیق و ترقی، انجینئرنگ اور کھاتہ نویسی) خود کو مشیر یا "کنسلٹنٹ" بتاتے ہیں۔

عارضی ملازمت کے کھو جانے کا خطرہ[ترمیم]

کل وقتی ملازمت اور جز وقتی ملازمت کے مقابلے عارضی ملازمتیں بہت ہی محدود وقت کے ہونے کے علاوہ ان کے چھٹ جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ مئی 2019ء میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے انتظامیہ نے مختلف سرکاری محکموں میں سال 2010ء کے بعد تعینات کیے گئے سبھی عارضی ملازمین بشمول دہاڑی مزدور ،اتفاقی مزدور، مجموعہ طے شدہ اجرت یافتگان، برسر معاہدہ اور خلاء پری کے ملازمین کو نکال باہرکئے جانے یاان سبھی عارضی ملازمین کی برخواستگی عمل میں لائے جانے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا گیا۔اس حکم نامے نے جہاں سینکڑوں ایسے محنت کشوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، وہیں گورنر انتظامیہ کے اس حکمنامے پر ریاست کی اصل جماعتوں جماعتوں میں بھی تشویش پائی گئی تھی ۔نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے گورنر ستیہ پال ملک پرزوردیاکہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ ہزاروں لوگ اپنی روزی روٹی سے محروم نہیں ہوں۔[1]

اسی طرح سے دیگر نجی، سرکاری، نیم سرکاری اور تعلیمی اداروں میں عارضی ملازمت غیر مستحکم ہوتی ہیں۔ وہ کبھی ختم ہو سکتی ہیں اور بر سر روز گار لوگ اچانک اپنی روزی روٹی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "لاتعداد عارضی ملازمین کی برخواستگی کا معاملہ"۔ 04 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2019