عالمی یوم دوستی
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
دوستی کا عالمی دن (Friendship Day) عالمی پیمانے پر ہر سال 30 جولائی کو منایا جا تا ہے۔ کسی بھی زمانے میں دوستوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا گیا۔ ہر دور کے ہر انسان ایک مخلص اور سچا دوست چاہتا ہے۔ آج کی تیز رفتار زندگی میں اس دن کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں وہ انسان غریب ہے جس کے پاس ایک بھی مخلص دوست نہ ہو۔
اس دن کے منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ء میں پیراگوائے سے ہوا۔ اگرچہ امریکہ اور چند دوسرے ممالک میں یہ دن 1919ء سے منایا جا رہاہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ دن مختلف تواریخ کو منایا جاتا رہا۔ بھارت اور دیگر مشرقی ممالک میں یہ دن اگست کی پہلی اتوار کو منایا جاتا تھا۔ لیکن 2011ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال 30 جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا۔ بعض لوگ اسے تیس جولائی کو مناتے ہیں اور کچھ اگست کے پہلے اتوار کو۔
فرینڈشپ ڈے یہ دن منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کے ذریعے امن کے کلچر کو فروغ دینا ہے اور دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا اور موجودہ بے امنی اور انتشار کے دور میں دوستی کو دوسرے معاشروں، ممالک اور قوموں کے درمیان پروان چڑھانا ہے تاکہ مختلف اقوام کے درمیان جاری تنازعات کم ہو سکیں۔ یہ دن اِس عزم کے ساتھ منایا جائے کہ لوگوں، ممالک اور مختلف ثقافتوں کے مابین دوستی سے امن کی کوششوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔