مندرجات کا رخ کریں

عالمی یوم سگ گزیدگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عالمی یوم سگ گزیدگی
باضابطہ نامWorld Rabies Day
منانے والےعالمی ادارہ صحت کے تمام رکن ممالک
تقریباتعالمی ادارہ صحت
آغاز24 ستمبر 2007ء
تاریخ28 ستمبر
تکرارسالانہ

عالمی یوم سگ گزیدگی(ورلڈ ریبیز ڈے) (انگریزی: World Rabies Day) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 2007ء سے ہر سال دنیا بھر میں 28 ستمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں سگ گزیدگی کے مرض سے آگاہی اور بچاؤ کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔[1] یہ ایک بین الاقوامی آگاہی مہم ہے جس کی نگرانی گلوبل الائنس فار ریبیز کنٹرول کرتی ہے، جو امریکا میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کی یادگار (Observance) کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسے عالمی انسانی اور ویٹرنری صحت کی تنظیموں جیسے کہ عالمی ادارۂ صحت (WHO)، پان امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (PAHO)، ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (WOAH) اور امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نے تسلیم کیا ہے۔

ورلڈ ریبیز ڈے ہر سال 28 ستمبر کو منایا جاتا ہے، جو لُوئی پاسچر (Louis Pasteur) کی وفات کی برسی ہے۔ لُوئی پاسچر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریبیز کی پہلی مؤثر ویکسین تیار کی تھی۔ [2]اس دن کا مقصد لوگوں میں ریبیز کے انسانوں اور جانوروں پر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، بیماری سے بچاؤ کے لیے معلومات اور مشورے فراہم کرنا اور ریبیز کے خاتمے کے لیے بڑھتی ہوئی کوششوں کی وکالت کرنا ہے۔

==ریبیز اور اس کے چیلینجز==
[ترمیم]

ڈپارٹمنٹ آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) کے مطابق، ریبیز ایک وائرل بیماری ہے جو گرم خون والے جانداروں کی تمام اقسام کو متاثر کرسکتی ہے۔ ریبیز جانوروں کے کاٹنے یا اس کے ناخن لگنے سے پھیلتا ہے۔یہ ویکسین کے ذریعے روکی جانے والی ایک وائرل بیماری ہے۔ریبیز کے بارے میں لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ صرف کتے کے کاٹنے سے ہوتا ہے جبکہ یہ درست نہیں ہے۔ ویسے تو ریبیز زیادہ تر کتوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے لیکن کتوں کے علاوہ ریبیز کا وائرس کسی بھی جنگلی یا پالتو جانور میں ہو سکتا ہے اور ان جانوروں کے رابطے میں آنے سے لوگوں میں پھیلتی ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے اگر مریض کی حالت مزید خراب ہو جائے تو موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔[3]

==اعداد و شمار==

[ترمیم]

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 150 ممالک میں ہر سال 59 ہزار افراد ریبیز کی وجہ سے جان گنواتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 95 فیصد کیسز ایشیا اور افریقہ کے ممالک سے آتے ہیں۔ [4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عالمی یوم سگ گزدگی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن آفیشل ویب
  2. "دنیا بھر میں تین ارب سے زائد افراد ریبیز کے خطرے سے دوچار"۔ ETV Bharat۔ 28 ستمبر 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-08-29

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]