عامر شامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عامر الشامی سے رجوع مکرر)
حضرت عامر الشامی ؓ
معلومات شخصیت

حضرت عامر الشامی ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام و نسب[ترمیم]

عامر نام، شام یاحبشہ کے رہنے والے تھے۔

اسلام[ترمیم]

اس کے متعلق کوئی تصریح نہیں ملی کہ کب اسلام لائے؛ مگرجب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے واپس آئے تواُن کے ساتھ حبشہ سے کچھ لوگ جواسلام لاچکے تھے، خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں مدینہ آئے، انھی آنے والوں میں حضرت عامر رضی اللہ عنہ بھی تھے (پوری تفصیل حضرت اشرف رضی اللہ عنہ کے حالات میں گذرچکی ہے) ان آنے والوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَo وَإِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّنَا إِنَّاكُنَّا مِنْ قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ۔ [1] ترجمہ:جن لوگوں کوہم نے اس سے پہلے کتاب دی وہ اس پرایمان رکھتے ہیں جب ان کے سامنے قرآن کی آیات پڑھی جاتی ہیں تووہ کہتے ہیں کہ ہم اس پرایمان لائے بیشک یہ حق ہے ہمارے رب کی طرف سے ہم اس کے نزول کے پہلے سے مسلمان ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (القصص:52،53)