مندرجات کا رخ کریں

عبدالرحیم گرھوڑی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فقیر عبد الرحیم گرہوڑی
گرہوڑی
تاریخ پیدائش: 1152ھ بمطابق 1739ء
جائے پیدائش: رانی پور، پاکستان
تاریخ وفات: 1192ھ بمطابق 1778ء
جا‎ئے وفات: گروہڑ شریف، میر پور خاص
مدفن: گروہڑ شریف

عبد الرحیم گرہوڑی سندھ کے عظیم صوفی شاعر اور بزرگ ہو کر گذرے ہیں۔ عبد الرحیم گرھوڑی 1739ء میں رانی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام سعداللہ منگریو تھا۔ آپ خواجہ محمد زمان لنواری شریف کے بہت بڑے معتقد تھے۔ آپ نے سکھوں اور ہندؤں کے خلاف جہاد کا علم بلند کیا۔ 1192 ہجری میں سکھوں کے ساتھ ایک معرکے میں آپ کی شہادت ہوئی۔ آپ کا مزار میر پور خاص کے قریب گروھڑ شریف میں ہے۔ جہاں سیکڑوں زائرین روزانہ حاضری دیتے ہیں۔