عبد الصمد داؤد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عبد الصمد داؤد (پیدائش: 1983) ایک پاکستانی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں۔ وہ داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے بورڈ کے نائب چیئرمین ہیں۔[1]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

عبد الصمد داؤد نے یونیورسٹی کالج، لندن سے اکنامکس میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری لی ہے۔

کیریئر[ترمیم]

2002 سے عبد الصمد داؤد اپنے خاندانی کاروبار کی قیادت کر رہا ہے۔ وہ 2015 سے داؤد ہرکولیس کارپوریشن میں وائس چیئر، سیان میں چیئر اور فریز لینڈ کیمپینا اینگرو کارپوریشن پاکستان میں چیئر ہیں۔ وہ اینگرو کارپوریشن اور داؤد فاؤنڈیشن سمیت متعدد بورڈز میں بھی شامل ہیں۔[2] [3] عبد الصمد داؤد نے داؤد ہرکولیس اور سیان میں سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 2018 سے 2021 تک اینگرو کارپوریشن میں وائس چیئر تھے۔[4][5]۔ 2023 میں انھوں نے پاکستان کی گورنمنٹ انڈسٹری ایڈوائزری کونسل میں شمولیت اختیار کی۔[6]

ذاتی زندگی[ترمیم]

عبد الصمد داؤد کے بھائی شہزادہ داؤد اور بھتیجے سلیمان جون 2023 میں آبدوز ٹائٹن کے حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ آبدوز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے ایک سیاحتی مہم پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے میں ان کے علاوہ تین دیگر افراد کی جان بھی گئی۔[7]

حوالہ جات[ترمیم]