عثمانی سلطنت کا دوسرا آئینی دور
Appearance
سلطنت عثمانیہ کا دوسرا آئینی دور یا دوسرا دورِ مشروطیت (ترکی: İkinci Meşrûtiyyet Devri اکِنجی مشروطیت دوری) سلطان محمد سادس کی جانب سے 1908ء کے نوجوانان ترک کے انقلاب کے بعد آئینی بادشاہت کی بحالی کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ اس دور میں متعدد انتخابات کے بعد جمعیت اتحاد و ترقی کو سیاست میں فروغ حاصل ہوا۔ اس آئینی دور کا خاتمہ پہلی جنگ عظیم اور استنبول پر اتحادیوں کے قبضے کے ساتھ 18 مارچ 1920ء کو ہوتا ہے۔