عصمت اللہ درانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بلوچستان کے نامور شاعر

پیدائش[ترمیم]

ڈاکٹر عصمت اللہ درانی 5 ستمبر 1968ء کو تحصیل گلستان ضلع پشین کے ایک گاؤں منگلزئی میں احمد شاہ کے ہاں پیدا ہوئے

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے میٹرک تعمیر نو ہائی اسکول کوئٹہ سے پاس کیا آپ نے مڈل میں بلوچستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔میٹرک میں تیسری پوزیشن لی ایف ایس سی( میڈیکل گروپ) میں صوبہ بھر میں دوم رہے غرض ایم بی بی ایس تک شاندار تعلیمی کیرئیر رہا۔ 1993 میں ایم بی بی ایس کے بعد پوسٹ گریجویشن کیا

شعروادب[ترمیم]

آپ نے تعلیمی دور ہی میں شاعری کا آغاز کر دیا تھا اور پشتو و اردو دو زبانوں میں اظہار کرتے ہیں آپ کو گھر ہی سے ادبی ذوق اور ماحول ملا بلوچستان کے معروف شاعر عبید اللہ درویش اور باقی درانی آپ کے بڑے بھائی ہیں آپ کو شاعری کے علاوہ افسانہ نگاری سے بھی لگاو رہا ان کے کئی مضامین اور تحقیقی مقالے اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں ان کا کلام اور مضامین ادبی رسائل اخبارات میں تواتر سے شائع ہوتا ہے اور آج کل سوشل میڈیا پر ان کی شاعری بہت پسند کی جاتی ہے

مجموعہ کلام[ترمیم]

ان کا پہلا اردو شعری مجموعہ ( نرسلوں میں ہوا) شائع ہو چکا ہے۔