علاتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عَلَّا تی باپ شریک بہن، بھائی یعنی جن کا باپ ایک ہو اور مائیں الگ الگ ہوں۔
عربی میں لفظ اخ کے معنی بھائی اور اخت کے معنی بہن کے ہیں اور یہ اکثر سگے بھائی بہن کے لیے بولا جاتا ہے بعض اوقات چچا اور خالہ کے بیٹے بیٹی پر بھی بولا جاتا ہے۔

اسلامی نقطہ نظر[ترمیم]

فقہی احکام کے اعتبار سے اخ یا اخت (بھائی بہن) دو طرح کے ہیں رضاعی یا نسبی
رضاعی (دودھ شریک) بہن بھائی جنہوں نے ایک عورت سے دودھ پیا ہو وہ آپس میں رضاعی بہن بھائی ہوتے ہیں یہ ایک دوسرے کے محرم ہوتے ہیں اور ان کا نکاح نہیں ہوتا۔
نسبی: دو ایسے افراد آپس میں نسبی بہن بھائی قرار پاتے ہیں جو ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک میں شریک ہوں ان میں سے ایک قسم علاتی (باپ کی طرف سے ) بہن بھائی کی ہے جوباپ کی طرف سے شریک ماں دوسری ہو۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قاموس الفقہ جلد دوم،صفحہ 47،خالد سیف اللہ رحمانی،زمزم پبلشر کراچی2007ء