علم الاعصاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم الاعصاب ؛ جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اعصابی نظام (nervous system) کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ طبی لحاظ سے کہا جائے تو علم الاعصاب کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ سائنس کی کوئی بھی ایسی شاخ جس میں اعصابی نظام کی جنینیات (embryology) یا تشریح (anatomy) یا فعلیات (physiology) یا حیاتی کیمیاء (biochemistry) اور یا علم الادویہ (pharmacology) کا مطالعہ کیا جاتا ہو وہ علم الاعصاب کہلاتی ہے۔ اس تعریف سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ زیر مطالعہ شعبۂ علم کی مناسبت سے علم الاعصاب کی پھر متعدد ذیلی شاخیں وجود میں آجاتی ہیں۔ علم الاعصاب کو اعصابیات (neurology) سے تمیز کرنا اہم ہے، اعصابیات اصل میں اعصابی یا عصبی نظام کی طب کو کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]