علم معقول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم معقول سے مراد وہ علم جس میں فلسفہ ،منطق، فلسفہ اور ریاضی وغیرہ کا علم ہو، کیونکہ انکا ادراک عقل سے ہوتا ہے، اسے ادلہ عقلیہ میں بھی شمار کیا جاتا ہے

علم معقول[ترمیم]

وہ علم جس میں موجودات کے تصور سے بحث کی جاتی ہے۔ اسے سائنسی علوم کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے

علم معقول کے معنی[ترمیم]

جسے عقل کے ذریعہ سمجھا جا سکے، جو عقل کو پسند ہو، سمجھ میں آنے والا، عقل میں لایا گیا، قرین عقل کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے

علم معقول کی شاخیں[ترمیم]

علم معقول کو” حکمت وفلسفہ “ ” علم فطرت “ ” اصول موضوعہ “ اور ” نظریات“ بھی کہتے ہیں ان میں مندرجہ ذیل علوم شامل ہیں علم المنطق،علم الجدل،اصول فقہ،اصول دین،علم الہٰی،علم طبعی،علم طب،علم میقات اورعلم فلسفہ شامل ہیں [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تعریفات علوم درسیہ،صفحہ44،مفتی محمد عبد اللہ قادری، والضحی پبلیکیشنز لاہور