عمان میں خواتین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عمان میں خواتین
عمان میں تھوارا آبشار کے کنارے ایک خاتون
جنسی عدم مساوات کا اشاریہ[1]
قدر0.306 (2019)
صفبندی162 میں 68واں نمبر
مادرانہ اموات (per 100,000)32 (2010)
پارلیمان میں خواتین2.33% (2020)
25 سے اوپر خواتین جنہوں نے ثانوی تعلیم حاصل کی47.2% (2010)
ملازمتوں میں خواتین61,5%(2022)
Global Gender Gap Index[2]
قدر0.605 (2018)
صفبندی139th out of 144

عمان میں خواتین کو تاریخی طور پر روزمرہ کی زندگی کے کاموں سے باہر رکھا گیا ہے لیکن بیسویں صدی کے آغاز میں عمان کے لوگوں کا بیرون ملک پھیلنا اور ستر کی دہائی کے اوائل میں ان کی واپسی کے ساتھ عمان میں صنفی علیحدگی کی بہت سی روایات پر سوال اٹھنے لگے۔ عمانیوں کی وہ آبادی جو بیرون ملک موجود تھی ان کے اثر سے آہستہ آہستہ خواتین مختلف میدانوں میں سر گرم عمل ہونا شروع ہوئیں۔ وہ خواتین جو گھر میں ہی رہا کرتیں تھیں وہ آہستہ آہستہ عوامی میدان میں آنا شروع ہوئیں[3]۔ عمان میں، ہر سال 17 اکتوبر کو عمانی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں خواتین کے حق میں مختلف تقریبات ہوتی ہیں۔[4]

تعلیم کے میدان میں[ترمیم]

1970 میں، سلطان قابوس نے مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ایک جامع تعلیمی پالیسی متعارف کرائی، جس سے اسکولوں میں خواتین کی حاضری 1970 میں صفر سے بڑھ کر 2007 میں 49 فیصد ہو گئی۔ عام تعلیم کو عام کرنے کے پہلے مرحلے کے بعد، وزارت تعلیم نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جن سے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع مسیر آئے۔ 1980 کی دہائی میں، عمانی حکومت نے اسکول کے لیے عمارتوں کی تعمیر، مناسب آلات اور نصابی کتب کی فراہمی اور اساتذہ کی تربیت کی سرپرستی کی۔ تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ سال 2022 تک جاری ہے اور ان مثبت اقدامات سے اسکول میں طلبہ کے اندراج میں زبردست اضافہ دیکھا۔ صنفی مساوات تعلیمی اصلاحات کا اگلا اہم کام تھا۔

کچھ وقت قبل  سلطان قابوس یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ میں طالبات کے داخلے پر پابندی لگا دی، جس کے لیے یہ جواز پیش کیا گیاکہ انجینئرنگ فیلڈ ورک کی مصروفیات خواتین کے لیے سماجی طور پر مناسب نہیں ہیں۔ اگرچہ طالبات نے احتجاج کیا اس کے باوجود بہت سی خواتین کو دوسرے اداروں میں منتقل ہونا پڑا۔ اس پابندی کو حالیہ سالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب خواتین کو بھی اس میں جانے کی اجازت ہے۔

کام اور ملازمت[ترمیم]

1970 کی دہائی سے، عام طور پر بیرون ملک تعلیم یافتہ خواتین کو عمان واپس آنے اور "قوم کی تعمیر نو" میں مدد کرنے کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔ جدیدیت اور ترقی کے نظریات کو قبول کرنے والے رہنما کے ساتھ، خواتین تقریباً ہر پیشے میں ملازمت حاصل کرنے کے قابل ہوئیں: بینک، طب، انجینئرنگ، تعلیم سمیت دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں، عمانی افرادی قوت کا 17 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Gender Inequality Index" (PDF)۔ HUMAN DEVELOPMENT REPORTS۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2021 
  2. "The Global Gender Gap Report 2018" (PDF)۔ World Economic Forum۔ صفحہ: 10–11 
  3. Skeet, Ian. Oman: Politics and Development. New York: St. Martin's, 1992.
  4. Women’s Day celebrations today آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ main.omanobserver.om (Error: unknown archive URL), 17 October 2011. Retrieved 2011-10-27.
  5. Chatty, Dawn. "Women Working in Oman: Individual Choice and Cultural Constraints." International Journal of Middle East Studies 32.2 (2000): 241-54