غلام احمد سلیم نوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دھرم پورہ کا نام مصطفی آباد تجویز کرنے والے

3 ستمبر 1927ء کو پیدا ہوئے،

صوفی غلام احمد سلیم نوری نے لاہور میں مغل شہنشاہ اکبر کے آباد کردہ علاقے دھرم پورہ کا نام بدل کر مصطفی آباد رکھا تھا ۔ مولوی غلام احمد سلیم نوری بھارت سے ہجرت کر آکر محکمہ انہار میں ملازم ہوئے جس کا دفتر دھرم پورہ گردوارہ چوبچہ صاحب کے قریب ہے۔ مرحوم نے عشق رسول میں سرشار ہو کر اپنے علاقے دھرم پورہ کا نام بدل کر مصطفی آباد رکھنے کی تحریک کا آغاز 1964ء میں کیا تھا۔ گاہے بگاہے وہ بلدیہ کے دفتروں ، ٹاؤن ہال آفس ، ڈپٹی کمشنر کے دفتروں میں نام بدلی کی کوششیں کرتے رہے۔ ان کی کوششوں سے کافی حد تک نام مصطفی آباد ہو چکا ہے لیکن کسی بھی محکمے کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔اس طرح سڑکوں پر لگے ٹریفک کے بورڈوں اور لوگوں کی زبان پر آج بھی دھرم پورہ زندہ ہے اور رہے گا۔

14 جنوری 1996ء کو وفات پائی ،

حوالہ جات[ترمیم]

لاہور کا کھوجی ، فیضان نقوی