فتوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فتوی کسی اسلامی مسئلے پر فقہیوں یا مفتیوں کا شرعی حکم جو کسی امر کے جواز یا عدم جواز کے بارے دیا جائے فتویٰ کہلاتا ہے۔ افتاء اور استفتاء بھی اسی مفہوم میں ہیں۔

فتوی کے لغوی معنی[ترمیم]

فتوی کے لغوی معنی ہیں: کسی سوال کا جواب دینا، سوال خواہ شرعی ہو یا غیر شرعی ؛ لیکن اصطلاح میں فتوی شرعی حکم معلوم کرنے کے معنی میں خاص ہو چکا ہے۔

فتوی کے اصطلاحی معنی[ترمیم]

فتوی کے اصطلاحی معنی شرعی حکم کو واضح کرنے کے آتے ہیں، یعنی شرعی دلائل کی روشنی میں پیش آنے والے مسائل کے حکم کی وضاحت کرنا، حلال ہے یا حرام ہے، جائز ہے یا ناجائز ہے، مکروہ ہے یا مباح ہے،

فتوی کا حکم[ترمیم]

فتوی کسی عالم یا مفتی کی ذاتی رائے کا نام نہیں جس پر عمل کرنا ضروری نہ ہو؛ بلکہ فتوی قرآن و سنت کی تشریح کا نام ہے، جو ایک مسلمان کے لیے واجب العمل اور لائقِ تقلید ہے۔فتوی کا مدار دلائل شرعیہ پر ہوتا ہے، لہذا اگر فتوی موافق دلیل ہو تو معتبرہو گا، خواہ مفتی نے فتوی دیتے وقت دلیل قلم بند کی ہو یا نہ کی ہو،