فحش اداکار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(فحش اداکارہ سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

فحش اداکار یا فحش اداکارہ ایک ایسے فلمی اداکار یا اداکارہ کو کہتے ہیں جو ناظرین میں جنسی تحریک پیدا کرنے کے لیے فحش فلموں اور تصاویر میں جنسی اعمال کرے۔ ان جنسی اعمال میں محض عریانی، جنسی مباشرت اور دیگر غیر فطری جنسی اعمال شامل ہیں۔

چونکہ دنیا بھر میں فحش مواد کے صارفین میں اکثریت مردوں کی ہے لہذا دنیا میں فحش اداکاروں کی نسبت اداکاراؤں کی تعداد زیادہ ہے۔ کام کے لحاظ سے فحش اداکاراؤں کی دو بڑی اقسام ہیں، سافٹ کور اور ہارڈ کور۔ سافٹ کور اداکارہ کیمرے کے سامنے تنہا ہی نیم عریاں اور مکمل عریاں جنسی حرکات کرتی ہے یا زیادہ سے زیادہ دوسری اداکاراؤں کے ساتھ ہم جنسی اعمال کرتی ہے۔ ہارڈ کور اداکارہ کیمرے کے سامنے دوسرے مردوں کے ساتھ باقاعدہ جماع کرتی ہے۔