مندرجات کا رخ کریں

فعل امر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فعل امر ایسا فعل جس میں کسی کام کرنے کا حکم دیا جائے جیسے بزرگوں کا ادب کرو، بازار سے دوا لاؤ، ہمیشہ سچ بولو، نماز پڑھو، اِن جملوں میں کرو، لاؤ، بولو، پڑھو فعل امر ہیں۔ایسے جملے جس میں فعل امر استعمال ہو انھیں حکمیہ جملے کہا جاتا ہے۔❤️

فعل امر

[ترمیم]

فعل امر کا مفہوم

[ترمیم]

ایسا فعل جس میں کام کرنے کا حکم پایا جائے اسے فعل امر کہتے ہیں (امر کے معنی حکم کے ہیں)

یا

وہ فعل جس میں کسی کام کے کرنے کا حکم پایا جائے فعل امر کہلاتا ہے۔

یا

ایسا فعل جس میں کسی کام کرنے کا حکم دیا جائے اسے فعل امر کہا جاتا ہے۔

فعل امرکی مثالیں

[ترمیم]

بزرگوں کا ادب کرو، بازار سے دوا لاؤ، ہمیشہ سچ بولو، نماز پڑھو، اِن جملوں میں کرو، لاؤ، بولو، پڑھو فعل امر ہیں۔

فعل امر بنانے کا قاعدہ

[ترمیم]

مصدر کی علامت نا دور کرنے سے فعل امر بن جاتا ہے جیسے پڑھنا سے پڑھ، لکھنا سے لکھ،، سونا سے سو وغیرہ

فعل امر کی گردان

[ترمیم]
لکھنا، پڑھنا اور کھانا مصدر سے فعل امر کی گردان
مصدر واحد حاضر جمع حاضر
لکھنا تو لکھ تم لکھو
پڑھنا تو پڑھ تم پڑھو
کھانا تو کھا تم کھاؤ

حوالہ جات

[ترمیم]

[1][2]

  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو