فنا نظامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مقبول ترین شاعروں میں سے ایک، اپنے مخصوص ترنم کے لیے معروف شاعر ، جگر مرآدابادی کے شاگرد[1]

پیدائش[ترمیم]

نام مرزا نثار علی بیگ اور تخلص فناؔ تھا۔ 1922ء میں کانپور میں پیدا ہوئے،[2]

تعارف[ترمیم]

فنا نظامی کانپوری نے کانپور سے تعلیم حاصل کی۔شعر گوئی سے شغف کان پور میں پیدا ہوا۔ بہت سادگی پسند اور دیندار آدمی تھے۔ جوانی ہی سے باریش تھے۔ انگریزی لباس کبھی زیب تن نہ کیا۔ شیروانی اور پاجامہ ان کا مخصوص لباس تھا۔ ان کا کوئی شعری مجموعہ نہیں چھپا۔ عشرت ظفر نے ان کی سوانح حیات مرتب کی

معروف شعر[ترمیم]

  • ایسا بننا سنورنا مبارک تمھیں کم سے کم اتنا کہنا ہمارا کرو
  • چاند شرمائے گا چاندنی رات میں یوں نہ زلفوں کو اپنی سنوارا کرو

____

  • ترکِ تعلقات کو اک لمحہ چاہیے
  • لیکن تما م عمر مجھے سوچنا پڑا

وفات[ترمیم]

وہ 18 جولائی 1988ء کو کان پور میں انتقال کرگئے۔ [3][4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://sufinama.org/poets/fana-nizami-kanpuri/all?lang=ur
  2. https://urdu.website/archives/10939
  3. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:135
  4. https://urdu.website/archives/10939

مزید دیکھیے[ترمیم]