مندرجات کا رخ کریں

فکشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فکشن یا افسانوی ادب سے مراد ایسا کوئی کام ہے جو، جزوی یا مجموعی طور پر، مصنف کی ایجاد کردہ غیر حقیقی اور من گھڑت معلومات یا واقعات پر مشتمل ہو۔ اگرچہ فکشن کی اصطلاح خصوصاً ناولوں اور افسانوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، تاہم اس کا اطلاق جلوہ گاہ (تھیٹر)، فلموں، ٹیلی ویژن ڈراموں، نظموں اور گیتوں پر بھی ہوتا ہے۔ فکشن کی ضد غیر فکشن (یا نان فکشن) ہے جو قطعی طور پر حقیقی (یا کم از کم فرض کردہ حقیقی) واقعات، تفصیلات اور مشاہدات، وغیرہ کا بیان ہوتی ہے۔

فکشن اور افسانہ میں فرق

[ترمیم]

آل احمد سرور لکھتے ہیں:

فکشن کا لفظ ناول اور افسانہ دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں فکشن کے لیے افسانوی ادب کی اصطلاح بھی برتی گئی ہے مگر چونکہ افسانہ ہمارے یہاں مختصر افسانے کے لیے مخصوص ہو گیا ہے، اس لیے افسانوی ادب کہا جائے تو پڑھنے والے کا دھیان مختصر افسانے کے سرمائے کی طرف جائے گا۔ ہم نہ صرف شارٹ اسٹوری کے لیے مختصر افسانے کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں بلکہ لانگ شارٹ اسٹوری کے لیے طویل افسانے کی اصطلاح بھی برتتے ہیں۔ اس لیے میرے نزدیک ناول اور افسانے دونوں کے سرمائے کے لیے فکشن اور فکشن کا ادب استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انگریزی کی ایسی اصطلاحیں جن کے مترادف الفاظ ہمارے یہاں نہ ہوں اور جو ہمارے صوتی نظام کے مطابق ہوں، انھیں بجنسہ لے لینے میں تامل نہیں کرنا چاہیے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. آل احمد سرور (1973)۔ "فکشن کیا؟ کیوں؟ اور کیسے؟"۔ نظر اور نظریے (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ۔ ص 56