مندرجات کا رخ کریں

قائد اعظم کالج برائے طب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صحن کا منظر
طرفی منظر
اے آر حئی: کالج کے ماہر تعمیرات

قائد اعظم کالج برائے طب بہاولپور، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔

قائد اعظم کالج برائے طب کی بنیاد 2 دسمبر 1971ء کو گورنر پنجاب لفٹینٹ جنرل (ر) عتیق الرحمان کی جانب اس کے سنگ بنیاد رکھے جانے سے رکھی گئی۔ یہ کالج وکٹوریہ ہسپتان بہاولپور اور یونیورسٹی برائے علوم صحت لاہور سے طبی تربیت کے لیے ملحق ہے۔

اے آر حئی کا ڈیزائن کردہ قائد اعظم کالج برائے طب

طرز تعمیر

[ترمیم]

اس کا نقشہ عبد الرحمن حئی نے بنایا۔ یہ کسی پاکستانی ماہر تعمیرات کی جانب سے درنوئی طور پر منصوبہ سے تیار کردہ طبی کالج کا پہلا احاطہ ہے جو اے آر حئی کے تعمیراتی انداز کی خصوصیات رکھتا ہے۔

عمارت کے نقشہ میں قدرتی موسم کو قابو کرنے کی خصوصیات مثلاً ہوا کی گذر، کھڑکیوں کی منصوبہ جاتی تنصیب، سایہ کے لیے چوبارے اور صحن وغیرہ رکھی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، محراب دار چھت غیر موصل کاری کے علاوہ ان سے گزرتی ہوئی ہوا کے ذریعے درجہ حرارت کو نیچے لانے میں بھی معاون ہیں۔ خالی دیواریں بھی غیر موصل کاری کا کام کرتی ہیں۔ اس طرح بہاولپور کے گرم اور خشک موسم سے قدرتی بچت ہوتی رہتی ہے۔

معرفت اور الحاق

[ترمیم]

کالج درج ذیل اداروں سے معروف ہے۔

  • کونسل برائے دندان و طب، پاکستان[1]
  • یونیورسٹی برائے طبی علوم، لاہور[2]

دوسرے ملحقہ اداروں میں بین الاقوامی جال برائے تحقیق و علاج سرطان اور سیپلا انجمن شامل ہیں۔

قائد اعظم کالج برائے طب کا منطر

فارغ التحصیل طلبہ

[ترمیم]
  • ڈاکٹر عرفان احمد خان 1982ء کی اسمبلی میں نمائندہ
  • سید وسیم اختر، رہنما جماعت اسلامی پاکستان و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب
  • انجمن فارغ التحصیل طلبہ قائد اعظم کالج برائے طب، شمالی امریکا

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "PMDC Recognition Status"۔ 19 اگست 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2016 
  2. "University of Health Sciences Affiliation"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2016 

بیرونی روابط

[ترمیم]