قابل مطالعہ
اقتراء (readability) کا لفظ شمارندی دنیا میں کسی بھی شمارندی تظاہرہ (بطور خاص متصفح) پر نظر آنے والی عبارت کو پڑھنے (قرات) میں سہولت کے لیے ادا کیا جاتا ہے؛ یعنی کاغذی (طبع شدہ) اور شمارندی دونوں عبارات میں عمومی طور پر اس بات کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بصری لحاظ سے سہل نظر آنے والی متن کی خصوصیت کو اقتراء کہا جاتا ہے۔ اقتراء لفظ قرا سے ماخوذ ہے جس سے اردو میں قرات بھی اخذ کیا جاتا ہے اور درست تلفظ میں رے کے بعد والے الف پر ہمزہ کے ساتھ تحریر کیا جاتا ہے اور اردو لغات میں بھی انھی ہجوں میں ملتا ہے[1] لیکن چونکہ بہت سے غیر معیاری اردو نویسے الف ہمزہ کو درست ظاہر نہیں کرتے اس لیے یہاں ہمزہ الگ سے الف کے بعد لگایا گیا ہے۔ طبی اختبارات کے لحاظ سے اقتراء کی خصوصیت پڑھائی یا قرات یا خواندن کے وقت انسانی آنکھ کی حرکات، پڑھائی کی رفتار اور پڑھائی کے دوران آنکھوں پر آنے والی تھکاوت سے تعلق رکھتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ایک آن لائن اردو لغت میں قرات کا تلفظ