قصباتس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
قصباتس
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
آئی سی ڈی-10 J20.-J21.
آئی سی ڈی-9 490-491

قصباتس ایک ایسی بیماری ہے جو کہ پھیپڑوں کی ہوائی نالیوں میں نمودار ہوکر ان میں سوزش پیدا کرتی ہے اور ان نالیوں کو چونکہ قصبہ (bronchus) کہا جاتا ہے لہذا اسی سے اس بیماری کا نام قصباتس اختیار کیا جاتا ہے جس میں س کا اضافہ سوزش کے سین کو ظاہر کرتا ہے یعنی قصبات کی سوزش۔ انگریزی میں اسکو bronchitis (برونکائٹس یا برونکائی ٹس) کہا جاتا ہے جس میں bronchus کی جمع bronchi کے ساتھ اردو نام کی طرح ہی سوزش یعنی inflammation کا لاحقہ itis لگا کر bronchitis پڑھا جاتا ہے۔ اسکو عام طور پر طب کی کتب میں سوزش قصبات یا التہاب قصبات بھی لکھا جاتا ہے لیکن چونکہ یک لفظی انگریزی اصطلاح کی دولفظی متبادل اصطلاح بن جاتی ہے اس لیۓ انگریزی نام کے اصول پر بنایا گیا نام قصباتس ہی مناسب ہے اور اس س کے لاحقے سے طب میں جگہ جگہ دیگر امراض کے ناموں کی آسان اور علمی طور پر مستند اردو بنانے میں بھی مدد ملے گی۔