قلبیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قلبیات (cardiology) سے بنیادی طور پر مراد مطالعۂ قلب (تشخیص و علاج) کی ہوتی ہے اور یہی اس کی طبی تعریف ہے؛ گویا قلبیات، علم طب کی وہ شاخ ہوتی ہے جس میں دل سے متعلق بحث کی جاتی ہے جس کے احاطے میں اس عضو کی تشریح و فعلیات تا امراضیات و معالجہ، تمام کچھ آجاتا ہے۔ اساسی طبی علوم، امراض قلب کی درست تشخیص اور مناسب علاج میں معاونت دیتے ہیں لہذا انکا مطالعہ بھی قلبیات میں اختصاص القلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے جبکہ سریری (clinical) اعتبار سے اس میں (دلعضل (myocardium)) اور وعاء خون (blood vessel) کی بیماریوں کی تشخیص و علاج کیا جاتا ہے۔ ان امراض میں تاجی دوران کے امراض تاجی شریان (coronary artery diseases)، پیدائشی قلبی امراض، عجز قلب (heart failure)، صمامی قلبی امراض (valvular heart diseases) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔