قلعہ تریشنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ قلعہ تریشنگ کے عین وسط میں اور مرکزی قبرستان تریشنگ کے ٹیلے میں واقع ہے جو اپنے آپ میں ایک تاریخ رکھتی ہے۔تریشنگ شکار جو اب علاقہ مکینوں اور محکمہ سیاحت، اوقاف گلگت بلتستان کی عدم توجہی کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے۔پرانے زمانے میں لوگ خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کے حصول کے لیے دوسرے علاقوں پر حملہ کیا کرتے تھے اور مال واسباب لوٹ لیتے تھے ، تریشنگ میں جب شروع میں 9 گھرانے تھے ،اس وقت چلاس دیامر سے لوگ یہاں پر آکر اکثر حملہ کرتے تھے ،مقامی لوگ کیونکہ تعداد میں کم تھے اس لیے انھوں نے ایک ساتھ مل بیٹھنے اور دفاع کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے کا سوچا اور یوں اونچائی میں واقع اس چھوٹے سے ٹیلے میں شکار بنایا۔ شکار کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے پورا گاؤں تریشنگ واضح اور صاف نظر آتا ہے اور اس کی ساخت کچھ اس طرح ترتیب دی گئی ہے جو تمام بیرونی خطرات اور حملوں کا اثر زائل کردیتی ہے۔لکڑی اور پتھروں سے بنا یہ قلعہ تاریخ تریشنگ کا ایک یادگار قلعہ ہے۔ قلعہ تریشنگ کی ساخت کچھ اس طرح ہے کہ قلعہ کی دیوار کی رو میں ایک طرف پتھر اور دوسری طرف لکڑی کگائی گئی ہے۔دو منزلہ یہ قلعہ (شکار) آج مکمل خستہ حالی کا شکار ہے۔ تریشنگ کے لوگوں کو اس کی تعمیر نو ع کا کوئی احساس نہیں اور نہ یہاں کے لوگ اس شکار کو پہنچنے والے موسمی خطرات بچانے کے لیے کوئی تدبیر کرتے ہیں،بعید نہیں کہ کچھ ہی سالوں بعد یہ تاریخی قلعہ موسمی سختی اور لوگوں کی بے اعتنائی کی نظر ہوجائے گا ۔

حوالہ جات[ترمیم]