لائنز کلب انٹرنیشنل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لائنز کلب انٹرنیشنل
شعار "We Serve"
قیام 10 اکتوبر 1917 (1917-10-10)
بانی میلون جونز
قسم سروس کلب
صدر مقام الینوائے، ریاستہائے متحدہ امریکا
ارکان
1,700,000
صدر
Gudrun Yngvadottir
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ

لائنز کلب انٹرنیشنل (انگریزی: Lions Clubs International) ایک بین الاقوامی غیر سیاسی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1917ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے شہر شکاگو، الینوائے کے میلون جونز نامی ایک نوجوان انشورنس ایجنٹ نے رکھی۔اس تنظیم کے مقاصد میں دنیا کے لوگوں میں دوستی اور بھائی چارہ قائم کرنا، صحت مند سماجی خدمات، اخلاقی بہتری کے لیے کام کرنا اور سیاسی وابستگیوں سے بلند ہو کر آزادانہ رائے کے اظہار کے لیے مواقع پیدا کرنا شامل ہے۔[1]دنیا بھر میں 190 ممالک میں اس کے اراکین کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1988ء، ص 210