لوا (پروگرامنگ زبان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لوا
Lua-logo-nolabel.svg
پیراڈائم پروگرامنگ پیراڈائم: scripting, imperative (procedural, prototype-based اوبجیکٹ اوریئنٹڈ پروگرامنگ), functional
اشاعت 1993؛ 25 برس (1993)
ڈیزائنر Roberto Ierusalimschy
Waldemar Celes
Luiz Henrique de Figueiredo
مستحکم اشاعت 5.3.1 (17 جون 2015 (2015-06-17))
پیش منظر 5.3.0 (12 جنوری 2015 (2015-01-12))
شعبہ تحریر dynamic , strong, duck
اہم اطلاقات Lua, LuaJIT, LLVM-Lua, Lua Alchemy
بولیاں Metalua, Idle, GSL Shell
متاثر سی++, CLU, Modula, Scheme, SNOBOL
موثر Io, GameMonkey, Squirrel, Falcon, MiniD, Julia
اطلاقی زبان ANSI C
آپریٹنگ سسٹم کراس پلیٹ فارم
اجازت نامہ MIT License
فائل کی توسیع .lua
ویب سائٹ www.lua.org

لوا (انگریزی: Lua؛ پرتگالی زبان میں اس کا مطلب چاند ہے)[1] چھوٹے سائز کی ایک ہلکی پھلکی ملٹی پیراڈائم پروگرامنگ زبان ہے جو بنیادی طور پر سکرپٹنگ زبان کے طور پر استعمال کے لیے بنائی گئی ہے۔ فیم (FEMM) نامی “فائنائٹ ایلیمنیٹ“ پر مبنی آزاد مصدر تجزیہ پروگرام کو بیچ موڈ میں چلانے کے لیے لوا ہی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لوا کراس پلیٹ فارم زبان بھی ہے۔[2]

تاریخ[ترمیم]

لوا زبان کی تخلیق 1993ء میں برازیل کے روبرتو لیروسالمسكی (Roberto Ierusalimschy)، فیگیوریدو (Figueiredo) اور والديمر سيليس (Waldemar Celes) نے کی تھی۔

مثالیں[ترمیم]

لوا زبان میں معروف ہیلو ورلڈ پروگرام اس طرح لکھا جا سکتا ہے:[3]

print 'Hello World!'

پروگرام کے دوران تبصرے درج کرنے کے لیے یہ سنٹیکس استعمال ہوتا ہے:

-- لوا میں تبصرہ کی تمام سطریں دوہرے ہائفن سے شروع ہوتی ہیں۔ (یکسطری تبصرہ)
--[[دوہری سطروں والے تبصروں کے ارد گرد دوہرے مربع قوسین استعمال کیے جاتے ہیں۔]]
--[=[ اس طرح کے تبصرہ میں دوسرے --[[تبصرہ]] کو شامل (nested) کیا جاسکتا ہے۔ ]=]

ذیل میں فیکٹوریل (factorial) نکالنے کے لیے فنکشن کی مثال دی گئی ہے:

function factorial(n)
	local x = 1
	for i = 2,n do
		x = x * i
	end
	return x
end

لوپ[ترمیم]

لوا زبان میں چار قسم کے لوپس ہیں:

  • while loop
  • repeat loop
  • for loop
  • اور عام لوپ

وہائل لوپ (while loop) کا سنٹیکس اس طرح ہے:

local condition = true
while condition do
 --Statements
end

اور repeat loop:

local condition = false
repeat
 --Statements
until condition

لوپ باڈی کو کم از کم ایک بار چلاتا ہے اور لوپ جاری رہتا ہے تاآنکہ cond true ہو جائے۔

اور for loop:

for index = 1,5 do
 print(index)
end

لوپ باڈی کو پانچ مرتبہ دوہراتا ہے۔

for loop کی دوسری شکل:

local start,finish,delta = 10,1,-1 --delta may be negative, allowing the for loop to count down or up.
for index = start,finish,delta do
 print(index)
end

جنرک for loop:

for key,value in pairs(_G) do
 print(key,value)
end

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "About Lua"۔ Lua.org۔ اخذ کردہ بتاریخ 2013-06-19۔ 
  2. "About Lua"۔ Lua.org۔ اخذ کردہ بتاریخ 2011-08-11۔ 
  3. Ierusalimschy، Roberto (2003)۔ Programming in Lua, 1st ed.۔ PUC-Rio, Brazil: lua.org۔ صفحہ 3۔ آئی ایس بی این 9788590379829۔