مندرجات کا رخ کریں

لڑاکا طیارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لڑاکا طیارے

لڑاکا طیارہ فوجی طیاروں سے تعلق رکھنے والے ایسے طیارہ /ہوائی جہازہے جو دوسرے طیاروں سے ہوائی لڑائی میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بمبار اور حملہ آور طیاروں سے مختلف ہیں جو زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک لڑاکا طیارے کی رفتار، ہوامیں مڑنے،پلٹنے اور تیزی سے غوطہ لگانے کی صلاحیت اور اس کی چھوٹی جسامت اس باقی جنگی و فوجی طیاروں سے ممتاز کرتی ہے۔
بعض لڑاکا طیاروں میں زمینی حملے کی اضافی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ مگر پہلی جنک عظیم کے بعد سے کسی لڑاکا طیارے کا بنیادی مقصد حریف پر فضائی برتری حاصل کرنا ہے۔ آج کل روایتی جنگ میں فضائی برتری حاصل کیے بغیر فتح کا تصور ممکن نہیں۔ کسی بھی ملک کی فضائی برتری کا انحصار اس کے لڑاکا طیاروں کی صلاحیت، ہوابازوں کی مہارت، جنگ میں ہوا بازوں کو اتارنے کی ترکیب،اور ان ہوا بازوں کی تعداد اور کارکردگی جیسے عوامل پر منحصر ہے۔ اس لیے فضائی جنگوں کے آغاز سے ہی بہت سے ممالک کا کثیر بجٹ نئے لڑاکا طیاروں کے تیاری، موجود ہ طیاروں کے بہتری اور بہترین اور چاک و چوبند ہوائی عملہ کی تیاری پر خرچ ہو جاتا ہے۔

تصاویر

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]