لیبر فورس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

لیبر فورس (Labour force) یا ورک فورس سے مراد 15 سال سے زیادہ عمر کے وہ افراد ہیں جو کمانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ ان میں زیر روزگار اور بے روزگار دونوں طرح کے افراد شامل ہوتے ہیں۔ یہ معیشت کی فعالی کے لیے دستیاب افراد ہوتے ہیں۔[1] بچے، گھریلو خواتین (جو کوئی ملازمت نہیں کرتیں) اور عمر رسیدہ لوگ لیبر فورس میں شامل نہیں ہوتے۔ سارے کمانے والے لوگ، تمام بے روزگار (جو ملازمت کرنا چاہتے ہوں)، پارٹ ٹائم ورکر، فوجی اور تنخواہ دار لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں۔ یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت کو قابل فروخت چیزیں یا خدمات (goods and services) مہیا کرتے ہیں۔
خواتین اور بوڑھے افراد گھر اور بچوں کی دیکھ بھال میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر یہ لیبر فورس کا حصہ نہیں ہوتے کیونکہ یہ کام معیشت سے براہ راست تعلق (economic value) نہیں رکھتا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]