لیونل فرنینڈو (کرکٹر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیونل فرنینڈو
ذاتی معلومات
پیدائش (1939-10-21) 21 اکتوبر 1939 (عمر 84 برس)
نیگومبو, سیلون
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا سلو، میڈیم گیند باز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 12
رنز بنائے 488
بیٹنگ اوسط 27.11
100s/50s 0/3
ٹاپ اسکور 72 *
گیندیں کرائیں 0
وکٹ
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 9/0
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 20 فروری 2017ء

لیونل فرنینڈو (پیدائش: 21 اکتوبر 1939ء) ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہے جو 1964ء سے 1971ء تک سیلون کے لیے کھیلا۔ فرنینڈو نے اپنی ابتدائی تعلیم کرونیگالا کے سینٹ اینز کالج سے حاصل کی جہاں ان کے والد میونسپل کمشنر تھے۔ بعد ازاں انھوں نے سینٹ بینیڈکٹ کالج، کولمبو میں تعلیم حاصل کی جہاں انھوں نے 1959ء میں کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ سینٹ اینز کالج کی ٹیم کے خلاف میچ میں انھوں نے مخالف ٹیم کو 50 پر آؤٹ کیا، 24 کے عوض تمام 10 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے پھر 157 منٹ میں ڈبل سنچری بنائی، یہ سب ایک دن کے کھیل میں تھا۔ تمام 10 وکٹیں لینے اور ایک ہی میچ میں ڈبل سنچری بنانے کا کارنامہ عالمی کرکٹ میں منفرد مانا جاتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]