مندرجات کا رخ کریں

ماضی استمراری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماضی استمراری ماضی استمراری اُس فعل کو کہتے ہیں جس میں گذرا ہوا زمانہ جاری حالت میں پایا جائے۔ جیسے عدیل صبح سویرے اُٹھتا تھا، ارم کھانا کھا رہا تھا، ہم ہر روز سیر کو جایا کرتے تھے، علی پڑھتا تھا، نجمہ لکھتی تھی، اصغر کھاتا تھا، اسلم روزانہ اسلام آباد جاتا تھا، اِن جملوں میں اُٹھتا تھا، کھا رہا رتھا، جایا کرتے تھے، پڑھتا تھا، لکھتی تھی، کھاتا تھا، جاتا تھا ماضی استمراری ہیں۔

ماضی استمراری

[ترمیم]

ماضی استمراری کا مفہوم

[ترمیم]

ماضی استمراری اُس فعل کو کہتے ہیں جس میں گذرا ہوا زمانہ جاری حالت میں پایا جائے۔

یا

ایسا فعل جو گذرے ہوئے زمانے میں کسی کام کے بار بار ہونے یا جاری رہنے کو ظاہر کرے اسے ماضی استمراری کہتے ہیں۔

یا

ماضی استمراری وہ فعل ہے جو کسی کام کے بار بار ہونے یا جاری رہنے کو ظاہر کرے اسے ماضی استمراری کہتے ہیں۔

ماضی استمراری کی مثالیں

[ترمیم]

عدیل صبح سویرے اُٹھتا تھا، ارم کھانا کھا رہا تھی، ہم ہر روز سیر کو جایا کرتے تھے، علی پڑھتا تھا، نجمہ لکھتی تھی، اصغر کھاتا تھا، اسلم روزانہ اسلام آباد جاتا تھا، اِن جملوں میں اُٹھتا تھا، کھا رہا رتھا، جایا کرتے تھے، پڑھتا تھا، لکھتی تھی، کھاتا تھا، جاتا تھا ماضی استمراری ہیں۔

ماضی استمراری بنانے کا قاعدہ

[ترمیم]

مصدر کی علامت ”نا“ دُور کرکے، ”تا تھا“ یا ”رہا تھا“ لگانے سے ماضی استمراری بن جاتا ہے جیسے کھانا کا ”نا“ دُور کر کے ”تا تھا“ اور ”رہا تھا“ لگانے سے ”کھاتا تھا“ یا ”کھا رہا تھا“ ماضی استمراری بن جاتا ہے۔

ماضی استمراری کی گردان

[ترمیم]
لکھنا اور پڑھنا مصدر سے ماضی استمراری کی گردان
واحد غائبجمع غائبواحد حاضرجمع حاضرواحد متکلمجمع متکلم
وہ لکھتا تھاوہ لکھتے تھےتولکھتا تھاتم /آپ لکھتے تھےمیں لکھتا تھاہم لکھتے تھے
وہ پڑھ رہا تھاوہ پڑھ رہے تھےتوپڑھ رہا تھاتم/آپ پڑھ رہے تھےمیں پڑھ رہا تھاہم پڑھ رہے تھے
آنا مصدر سے ماضی استمراری کی گردان
واحد غائبجمع غائبواحد حاضرجمع حاضرواحد متکلمجمع متکلم
وہ آتا تھاوہ آتے تھےتوآتا تھاتم /آپ آتے تھےمیں آتا تھاہم آتے تھے
وہ آ رہا تھاوہ آ رہے تھےتوآ رہا تھاتم/آپ آ رہے تھےمیں آ رہا تھاہم آ رہے تھے
کھانا مصدر سے ماضی استمراری کی مثال
واحد غائبجمع غائبواحد حاضرجمع حاضرواحد متکلمجمع متکلم
وہ کھاتا تھاوہ کھاتے تھےتوکھاتا تھاتم /آپ کھاتے تھےمیں کھاتا تھاہم کھاتے تھے
وہ کھا رہی تھیوہ کھا رہی تھیںتوکھا رہی تھیتم/آپ کھا رہی تھیںمیں کھا رہی تھیہم کھا رہی تھیں

حوالہ جات

[ترمیم]

[1][2]

  1. ↑ آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. ↑ آئینہ اردو