محمد ریاض عادل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد ریاض عادل

معلومات شخصیت
پیدائش 4 جنوری 1975ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گولڑہ شریف ،  اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
مناصب
مدیر (1  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
اپریل 2017 
در سہ ماہی ادبیات اطفال  
عملی زندگی
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  پروفیسر ،  بچوں کے مصنف ،  شاعر ،  کالم نگار ،  مدیر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد ریاض (پیدائش: 4 جنوری 1975ء، گولڑہ شریف اسلام آباد) ایک پاکستانی پروفیسر، شاعر، مدیر، کالم نگار اور بچوں کے ادیب ہیں۔

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم گولڑہ شریف سے حاصل کی۔ ابلاغ عامہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ان دنوں بین الاقوامی جامعہ رفاہ، اسلام آباد میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ادبی زندگی[ترمیم]

ریاض عادل اکادمی ادبیات پاکستان کے مجلے سہ ماہی ادبیات اطفال کے معاون مدیر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔ بچوں کے لیے آپ کی لکھی گئی کتاب "دوسری دفعہ کا ذکر ہے" اور مرتب کی گئی دو کتب "منتخب کہانیاں" اور "ایک ملک ایک کہانی" نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان سے شائع ہو چکی ہیں۔آپ دائرہ علم و ادب پاکستان کے شعبہ اطفال کے صدر بھی ہیں۔

شاعری[ترمیم]

شروع میں بچوں کے معروف رسائل میں نظمیں لکھیں۔ ان کی غزل میں روایت کے رچاؤ اور جدت کے بہاؤ کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ اپنی زمین سے جڑت، محبت اور اس کی خاطر آخری سانس تک ڈٹ جانے کا جذبہ ان کی شاعری کا اہم جزو ہے۔ وہ ماضی میں جینے کی رویت ترک کرکے مستقبل کو بہتر بنانے کے نظریے کے حامی ہیں۔ ان کے ہاں مصرعے کی بنت جس عمدگی سے ملتی ہے وہ انھیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز کرتی ہے۔[1] مطالعے کے شوق کی بدولت، کتاب سے دوستی اور ادب سے متعارف ہوئے اور زمانہ طالب علمی ہی سے بچوں کے لیے شعری و نثری ادب تخلیق کرنا شروع کیا۔ پاکستان بھر سے چھپنے والے اہم ادبی مجلوں میں آپ کی تخلیقات شائع ہو کر اہل ذوق سے داد و تحسین وصول کرچکی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. پاکستان میں اُردو غزل تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ(خاور اعجاز)، 2022، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد، ص 385