محمد عبدالوہاب خان القادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مفتی محمد عبد الوہاب خان القادری الرضوی سنہ 1925 میں ہندوستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے آپ کے والد ماجد کا نام عبد الرزاق خان تھا۔ بریلی شریف میں آپ کا ننھیال واقع تھا جہاں سے آپ نے اعلیٰحضرت امام احمد رضا خاں کے شہزادے مصطفیٰ رضا خاں المعروف مفتی اعظم ہند سے اکتساب فیض فرمایا آپ پر مفتی اعظم ہند کی محبت اس قدر غالب تھی کہ آپ اپنا گھر بار فراموش فرما کر مفتی اعظم ہند کے در اقدس سے ہی وابستہ رہتے۔ تقسیم ہندوستان سے قبل آپ نے مفتی اعظم ہند کی سرکردگی میں حمایت پاکستان کی تحریک میں حصہ لیا شہر شہر قریہ قریہ جا جا کر آپ نے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کی حمایت میں لوگوں کو گرمایا۔ پاکستان بننے کے بعد آپ پاکستان تشریف نہ لائے اور صحبت مفتی اعظم ہند کو پاکستان پر ترجیح دی چنانچہ سنہ 1950 میں مفتی اعظم ہند کے حکم پر آپ عازم پاکستان ہوئے اور اول خان پور میں سکونت اختیار فرمائی پھر لاڑکانہ میں ایک طویل عرصہ قیام فرمایا آپ نے علم کو تجارت نہ بنایا بلکہ پرائمری اسکول میں تدریس فرما کر معیشت خانہ پروان چڑھائی نیز جو کتب اصلاح عقائد میں تحریر فرماتے اسے خود شائع فرما کر مفت اشاعت کا فریضہ انجام دیتے۔ 1990ء میں آپ سندھ کے حالات سے مجبور ہوکر آپ نے ایک بار پھر ترک سکونت فرمائی اور کراچی کے علاقے کورنگی کو اپنا مسکن بنایا۔ اور 2000ء میں کورنگی سے ملیر سعود آباد تشریف لے آئے آپ کا وصال بروز اتوار 22 رجب المرجب 1426ھ مطابق 28 اگست 2005 کو ہوا۔ آپ کا مزار پر انوار جناح ٹرمینل کے سامنے موجود قبرستان میں واقع ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]