محمود حسین شائق ہاشمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمود حسین شائق ہاشمی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1952ء (عمر 71–72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سوئیں حافظاں   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
استاذ عطا محمد بندیالوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مفتی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مفتی محمود حسین شائق ہاشمی مفتی آزاد کشمیر و پاکستان کے نام سے مشہور ہیں۔

ولادت[ترمیم]

مفتی محمود حسین شائق 5 مئی 1952ء کو پکا کھوہ سوئیں حافظاں گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ علاقہ پوٹھوار کی روحانی شخصیت صوفی مخدوم ابراہیم قریشی ہاشمی کی نسل سے ہیں

تعلیم و تدریس[ترمیم]

ابتدائی تعلیم کورنمنٹ ہائی اسکول بیول اس کے بعد جامعہ الفردوس گلہار شریف کوٹلی آزاد کشمیر سے حفظ قرآن اور اور ابتدائی درسی کتب پڑھیں 1963ء میں جامعہ امینیہ فیصل آباد (لائل پور)میں تکمیل درس نظامی کے بعد 1969ء میں جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال ضلع خوشاب میں مزید کتب ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی کے زیر سایہ علوم و فنون کی تکمیل کی دورہ حدیث جامعہ قادریہ فیصل آباد سے کیا اور اسی ادارہمیں 1975ء تک تدریس بھی کرتے رہے اسی دوران میٹرک ایف بی اے تک تعلیم کے ساتھ امامت و خطابت کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔

دینی خدمات[ترمیم]

  • 1975ء میں عملی زندگی گا آغاز ہوا مرکزی جامع مسجد منگلا میں واپڈا میں امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دینے لگے جہاں سے 2012ء میں ریٹائر ہوئے
  • تدریسی مشغلہ بھی جاری رہا شعبہ حفظ اور درس نظامی میں سینکڑوں طلبہ نے آپ سے تکمیل کی یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔
  • 14 سال میں درس قرآن کی تکمیل کی
  • 8 سال میں درس مشکوۃ مکمل کیا
  • ابھی بخاری کا درس جاری ہے
  • رفاہی سرگرمیوں (سیلاب زدگان زلزلہ زدگان کی امداد)میں ہمیشہ آگے رہے
  • 1982ء اب تک ایک لاکھ کے قریب فتاویٰ جات دیے جو جلد چھپنے والے ہیں
  • بد عقیدہ اور بد مذہب لوگوں کی اصلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے
  • عقیدہ اہلسنت کی ترویج کے لیے کبھی نرمی نہیں دکھائی اور اس کے لیے قید و بند کی صعوبتیں بھی رکاوٹ نہ بن سکیں۔
  • تصنیف و تالیف میں درجنوں کتابیں شائع ہو چکی ہیں

تصنیفات[ترمیم]

  • تفسیر سلطانی
  • تجلیات علمی فی رد تحقیقات سلوی
  • عظمت مجدد الف ثانی
  • عظمت مجدد الف ثانی اور وحدۃ الشہود کی حقانیت
  • انوار علم
  • فضائل رمضان
  • محاسن کنز الایمان
  • تبرکات رسول (ترجمہ)
  • محفل میلاد النبی
  • شاہراہ اسلام
  • النفاق ھو سبب الاختلاف
  • من ھو سید
  • الصوارم الہاشمیہ
  • تبصرۃ الہاشمیہ[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تجلیات علمی فی رد تحقیقات سلوی صفحہ 24 مکتبہ مجددیہ مخدومیہ دربار شریف سوئیں حافظاں گوجرخان راولپنڈی