محمود سرحدی
محمود سرحدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1913ء مردان |
وفات | 12 نومبر 1968ء (55 سال) پشاور |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
درستی - ترمیم |
مرزا محمود سرحدی (1913ء-1967ء) اردو شاعر تھے۔ محمود سرحدی کا اصل نام عبد الطیف تھا۔ اان کی پیدائش مردان کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی۔ ابتدائی طور فوج میں ملازمت کی، پھر جب فوج کی ملازمت چھوڑی تو شعبہ تعلیم سے منسلک ہوئے اور گورنمنٹ ہائی اسکول پشاور میں تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔ اس کے بعد وہ علامہ مشرقی اسکول پشاور گئے اور کچھ عرصے بعد وہاں ہیڈماسٹر مقرر ہوئے۔ اسکول میں طالب علمی کے زمانے سے ہی اردو اشعار لکھا کرتے تھے۔ اردو شاعری میں محمود سرحدی اردو طنزیہ اور مزاح میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ محمود اپنے ارد گرد کے صورت حال کی مضحک تصویر نہایت مہارت کے ساتھ نمایا کرتے جن میں طنزیہ عنصر گہرا پایا جاتا ہے۔
نمونہ کلام
[ترمیم]محمود سرحدی کی زیادہ تر شاعر ارد گرد کے ماحول کو درپیش مسائل پر مبنی تھی، وہ ان مسائل کو طنزیہ انداز میں بھی بیان کرتے تھے اور مزاحیہ میں بھی۔ ان کے چند اشعار یہ ہیں:
” |
|
“ |