مرن اتر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مرن اتر
Maranottar cover page.jpeg
سرورق
مصنف سریش جوشی
ملک بھارت
زبان گجراتی
صنف نغمہ جاتی ناول
تاریخ اشاعت
1973
طرز طباعت مطبوعہ
صفحات 71 صفحات

مرن اتر یا مرنوتر (گجراتی: મરણોત્તર؛ اردو: بعد از مرگ) سریش جوشی کی لکھی گجراتی ناول ہے۔ یہ مکمل ناول تقریباً بعد کے دور نغمہ جاتی نثر میں لکھا گیا ہے۔

متن[ترمیم]

اس ناول کے دیباچے میں پانچ اقتباسات ہیں، جو بالترتیب گیورگی لوکاکس (György Lukács)،آنٹونین بارشویک (Antonín Bartušek)، میلکم لوری (Malcolm Lowry)، ڈبلیو ایچ آڈین (W. H. Auden) اور پال ولیری سے تعلق رکھتے ہیں۔ موت کا موضوع لوری کے اقتباس میں پیش کیا گیا ہے اور یہ تکنیک ولیری کی ہی سجھائی ہوئی ہے۔

اس ناول کے 45 مختصر ابواب ہیں جو 71 مطبوعہ صفحات پر پھیلے ہیں۔ یہ ابواب موت کی آمد کے موضوع کے گرد گھومتے ہیں، شاعرانہ تصور سے لکھے گئے ہیں اور شعری انداز میں 'مرینال' نام پر ختم ہوتے ہیں۔ یہ ناول مرینال سے مخاطب ہے جو سرکردہ خاتون کردار ہے اور اس کے ساتھ کچھ اور کردار سُدھیر، گوپی، نمیتا اور میگھا ہیں۔[1][2]

جوشی نے ماورائے زمین راوی کی تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ ناول کو خود کے سوانحی انداز میں بیان کیا گیا ہے۔[3]

تنقید[ترمیم]

اسے جوشی کا ایک اہم تجرباتی ناول سمجھا گیا ہے۔[4]

تاہم ایلا پاٹھک نے لکھا ہے کہ مرن اتر اور اس سے قبل لکھا گیا چھن پتر، دونوں میں خاتون کردار محض مردوں کی شہوانی خواہشات کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔[1]

ترجمہ[ترمیم]

مرن اتر کا فرانسیسی ترجمہ شیلا کرکی نے کیا اور اسے کتابی شکل میں 2017ء میں شائع کیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب The Growth of the Novel in India, 1950–1980۔ New Delhi۔ صفحہ 73-77۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2017۔ Unknown parameter |مصنف= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); Unknown parameter |بین الاقوامی معیاری کتابی عدد= ignored (معاونت)
  2. Suresh Joshi۔ New Delhi۔ صفحہ 44۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ Unknown parameter |مصنف= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); Unknown parameter |بین الاقوامی معیاری کتابی عدد= ignored (معاونت)
  3. Suresh Hariprasad Joshi؛ Tridip Suhrud۔ Crumpled letter۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2017۔ Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت)
  4. Contemporary Gujarati Short Stories: An Anthology۔ 1 جنوری 2000۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2017۔ Unknown parameter |بین الاقوامی معیاری کتابی عدد= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت)