مرچی وارڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بلوچستان کی سب سے بڑی مچھ جیل (ضلع کچھی) کی مرچی وارڈ جیل کے گیٹ نمبر4 کے ساتھ قائم وراڈ نمبر9 کو کہا جاتا ہے یہ وارڈ مرچی وارڈ کے نام سے بھی مشہور ہے یہاں انگریز دور میں نئے آنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا اور ان سے جیل میں کھانا بنوانے کے لیے لال مرچیں پسوائی جاتی تھیں یہ وارڈ آج بھی مچھ جیل میں موجود ہے 9 نمبر یا مرچی وارڈ ان دنوں بھی موجود ہے اور یہاں جن قیدیوں کو تنہائی میں رکھنا ہوتا ہے انھیں اس وارڈ میں منتقل کیاجاتا ہے 9نمبر وارڈ ایک طرف اندھیرے میں واقع ہے جہاں اکثر سناٹا ہوتا ہے اور10 سے12 بیرکوں میں قیدی الگ الگ تنہائی میں رہتے ہیں یہاں ماضی میں بھی بہت سے سیاسی قیدیوں کو رکھا گیا ہے جن میں میر صادق عمرانی کا نام بھی سرفہرست ہے۔ مذکورہ بیرک میں قیدی کو پانی ملتا ہے نہ ہی کھانا اور یہ حالات قیدی تب تک جھیلتا ہے جب تک وہ معافی نہ مانگ لے۔