مندرجات کا رخ کریں

مرکزسا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مثلث کا مرکزسا
اصطلاح term

مرکزسا

centroid

ہندسہ میں دو العباد مستوی شکل X کا مرکزسا[1] ایسے نقطہ کو کہتے ہیں جو شکل X کو برابر حرکات والے دو حصوں میں تقسیم کرنے والی سیدھی لکیروں کا تقاطع ہو۔ (حرکات تقسیمی لکیر کے گِرد ہوں گی۔) غیر رسماً، یہ شکل X کے تمام نقاط کا حساباتی اوسط ہوتا ہے۔ اس تعریف کا اطلاق n-بُعد فضاء میں کسی بھی شے X کے لیے ہوتا ہے؛ شکل X کو برابر حرکات والے دو حصوں میں تقسیم کرنے والے وراءمستوی کے تقاطع کو شکل کا مرکزسا کہیں گے۔

خوائص

[ترمیم]

محدب شے کا مرکزسا شے کے اندر واقع ہو گا۔ غیر -محدب شے کا مرکزسا، شے کے باہر واقع ہو سکتا ہے۔

مرکزسا کا ڈھونڈنا

[ترمیم]

متناہی نقاط کا

[ترمیم]

فضا میں نقاط کے طاقم کا مرکزسا یہ ہے

  1. تسمیہ: انگریزی "oid" لاحقہ "like" کے معنوں میں آتا ہے۔ اردو میں اس کا متبال "سا" ہے۔ مثلا sphere سے spheroid بنایا جاتا ہے۔