مستونگ بم دھماکہ 2023ء
مستونگ بم دھماکہ 2023ء | |
---|---|
مقام | ضلع مستونگ، بلوچستان، پاکستان |
تاریخ | 29 ستمبر 2023 |
نشانہ | عید میلادالنبی کا جلوس |
حملے کی قسم | خودکش دھماکہ |
ہلاکتیں | 60 |
زخمی | 50-70 |
29 ستمبر 2023ء بروز جمعہ کو ضلع مستونگ، بلوچستان، پاکستان میں عید میلادالنبی کے مرکزی جلوس کے دوران ایک خودکش دھماکا ہوا۔ مسجد مدینہ کے قریب ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 70 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔
دھماکا
[ترمیم]یہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جہاں لوگ مذہبی جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے۔[1][2] پولیس کو شبہ ہے کہ یہ المناک واقعہ مذہبی اجتماع کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش حملہ تھا۔[3] دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاکہ زخمیوں کو موثر اور فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔[4][5]
ہلاکتیں
[ترمیم]مختلف ذرائع کے مطابق دھماکے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا۔ اس دھماکے میں 60 اموات ہوئیں ہیں۔[6][7][8] اور کافی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں ، جن کی تعداد 50 سے 70 کے درمیان ہے۔[9]
دھماکے کے متاثرین میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی کافی تعداد تشویشناک حالت میں تھی۔[10][11]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "At least 50 killed in Mastung blast"۔ 29 September 2023
- ↑ "At least 52 dead, several injured as 'suicide blast' jolts Balochistan's Mastung"۔ 29 September 2023
- ↑ "Pakistan: At least 50 killed, dozens injured in Mastung blast"۔ BBC News۔ 29 September 2023
- ↑ "At least 50 killed in Mastung blast"۔ 29 September 2023
- ↑ "At least 52 dead, several injured as 'suicide blast' jolts Balochistan's Mastung"۔ 29 September 2023
- ↑ "At least 50 killed, dozens injured in Pakistan blast"
- ↑ "Pakistan: At least 52 killed and dozens injured in suicide bombing"
- ↑ "Pakistan: 52 killed, over 130 injured in 'suicide blast' in Mastung in Balochistan"۔ 29 September 2023
- ↑ https://www.samaa.tv/208731737-25-killed-over-70-injured-in-mastung-blast
- ↑ "Pakistan: At least 50 killed, dozens injured in Mastung blast"۔ BBC News۔ 29 September 2023
- ↑ "Suicide blast in Pakistan's Balochistan kills at least 52 people, injures over 50"۔ 29 September 2023